مہوش حیات کی ایک اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صارفین نے مہوش حیات کے رقص کو بے حد پسند کیا ہے اور تین ہزار سے زائد صارفین نے اس کو شیئر کیا

بہترین اداکاری کے صلے میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان کی معروف ادکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ Giveon کے گانے Heartbreak Anniversary پر رقص کرتی دیکھی گئی ہیں ۔ سبز رنگ کی جرسی میں مہوش حیات مدھر گانے پر والہانہ اندازمیں رقص کررہی ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے رقص کو بے حد پسند کیا ہے اور تین ہزار سے زائد صارفین نے اس کو شیئر کیا اور اس کے ساتھ ہی مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کو انوکھے انداز میں مبارکباد
سال 2022ء نے مہوش حیات کو امید سے کردیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کے مقبول ترین شو دی کراؤن میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے ، اس خبر پراداکارہ نےاداکار ہمایوں سعید کو ایک الگ انداز کے ساتھ دی کراؤن کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ اور ترقی کریں۔ علاوہ ازیں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حسنات خان کے کردار پر جاری بحث پر اپنے مزاحیہ تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل وہ کردار میں ادا کرنے والی ہوں۔