اداکارہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کو انوکھے انداز میں مبارکباد

اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار ہماریوں سعید کو برطانوی ویب سیریز دی کراؤن کا حصہ بننے پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔
اداکارہ نے اپنی مونچھوں سے مزین ایک سیلفی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔
یہ بھی پڑھیے
سال 2022ء نے مہوش حیات کو امید سے کردیا
اداکارہ ثنا فخر کا اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے بہت بڑا دعویٰ
View this post on Instagram
اداکارہ نے سیلفی کے کیپشن میں لکھا کہ بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں اس الجھن کو دور کرنا چاہتی ہوں۔دراصل نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن میں ڈاکٹر حسنات کا کردارمیں اداکررہی ہوں۔افواہ ساز فیکٹریاں اب بند ہوجانی چاہئیں۔
اداکارہ نے ہماریوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کے لیے بے حد خوشی ہے،ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔مبارک ہو، آگے بڑھیں اور مزید ترقی کریں۔