عیسائیت کےپرچار کے الزام پر متھیرا کی وضاحت
اداکارہ نے ایک سیاہ رنگ کا کاکٹ پہنا ہوا ہے جس کا ڈیزائن مسیحی مذہبی علامت (crusade Sign) صلیب جیسا تھا

سوشل میڈیا پر فحش اور متنازع مواد کے حوالے سے اکثر موضوع گفتگو بننے والی بےباک اداکارہ متھیرا نے مسیحی علامت کا لاکٹ پہننے پر پوچھے گئے سوال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عیسائیت کا فروغ نہیں بلکہ ایک برانڈ ہے۔
قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ متھیرا نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انتہائی نامناسب اور قابل اعتراض ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ایک سیاہ رنگ کا کاکٹ پہنا ہوا ہے جس کا ڈیزائن مسیحی مذہبی علامت (crusade Sign) صلیب جیسا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مجھے سانولی اور فربہ لڑکی ہونے پر فخر ہے، متھیرا
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا؟ ‘متھیرا کے ٹیٹو’!
View this post on Instagram
اداکارہ کی ویڈیو پر سیکڑوں صارفین نے اپنی پسند اور نا پسند کا اظہار کیا تاہم ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے مسیحی مذہبی علامت کا لاکٹ پہنا ہے اور کیا آپ عیسائیت کو فروغ دے رہی ہیں ؟ اس صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ عیسائیت کی علامت نہیں بلکہ وان کلیف نامی برانڈ کا لاکٹ ہے۔









