بھارتی شو بگ باس کے شرکابھی”توجھوم“ کے دیوانے نکلے

کوک اسٹوڈیو سیزن14 کے  اب تک سب سے زیادہ سنے جانےو الے  عابدہ پروین اور نصیبو لال کے صوفی نغمے توجھوم کی دھوم  سرحد پار بھی جاپہنچی۔مشہور زمانہ بھارتی شو بگ باس سیزن15 کے شرکا بھی توجھوم کے دیوانے نکلے۔

گلیلکسی لالی ووڈ کے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کردہ وڈیو میں بگ باس سیزن 15  میں مدمقابل راجیو  ادتیہ اور نیہا بھاسن کو  کوک اسٹوڈیو سیزن  14 کے سریلے نغمے پر جھومتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز، ‘تو جھوم’ نے دھوم مچادی

کوک اسٹوڈیو اور نرملا مگھانی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

وڈیو میں نیہا بھاسن کو نغمے پر ڈانس کرتے اور اس کے بول گنگناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ نیہا بھاسن بھارتی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں جو پاپ اور پنجابی لوک موسیقی کی صنف میں اپنے پلے بیک کام کی وجہ سے  مشہور ہیں۔وہ بھارتی شو بگ باس سیزن 15 میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اب تک  4 گانے جاری کیے جاچکے ہیں جن میں سب زیادہ  توجھوم کو ہی سراہا جارہا ہے۔عابدہ پروین اور نصیبو لال کی سریلی آوازوں پر مشتمل اس نغمے کو اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 60 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر