ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی
ڈرامہ میں عاطف اسلم کا اعتماد اور کبریٰ خان کی ان کے ساتھ جوڑی کمال ہے دونوں نے ادکاری کا حق اداکردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گلوکار عاطف اسلم کی ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامہ ’سنگ ماہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تو سوشل میڈیا صارفین کے لیے ’ہلمند‘ کے روپ میں دکھائی دینے والے عاطف اسلم کا کردار بڑی دلچسپی کا باعث تھا پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ٹویٹر ٹرینڈز لسٹ اور ٹائم لائنز پر عاطف اسلم اور ان کے پہلے ڈرامے کا ذکر کیا جاتا رہا۔
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم تہذیب و شائستگی کا عملی نمونہ ہیں
پی ایس ایل کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی انٹری
So we’re going for #Hilzaad ? https://t.co/dGbzK9XN1d
— Kubra Khan Official (@KubraMKhan) January 31, 2022
میگا کاسٹ کے اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر کئی معروف اداکار شامل ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے عاطف اسلم کے ساتھ کبریٰ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ہے ، ایک صارف حورین لکھتی ہیں کہ کبریٰ خان غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل بہترین اداکارہ ہیں جو اپنے ہر کردار کے ساتھ مجھے حیران کردیتی ہیں۔
ایک صارف لکھتے ہیں کہ ڈرامہ میں عاطف اسلم کا اعتماد اور کبریٰ خان کی ان کے ساتھ جوڑی کمال ہے دونوں نے ادکاری کا حق اداکردیا۔
Bohot shukriya 🙏🏼❤️ https://t.co/GaC4abDY3V
— Kubra Khan Official (@KubraMKhan) January 31, 2022
ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں جب عاطف اسلم کے بطور اداکار خبر آئی تو صارفین کی جانب سے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا ، ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تو متعدد صارفین نے ڈرامے کے مناظر میں عاطف اسلم کو دیکھ کر سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’ملٹی ٹیلنٹڈ‘ کا کیپشن سجایا تو کوئی اسے آغاز سے قبل ہی کامیاب ڈرامہ ٹھہراتا رہا۔
Kubra As Shehrezaad is so stunning & Elegant ❤️ No dialogues but nailed with her Expressions 🔥 Kubra always come up with different characters and every character she portrayed is just beyond perfection 👏💯@KubraMKhan Proud of U Kubi 😍
Keep shining always 🌟#sangemah pic.twitter.com/ifRns5m1Jn— ✨ нυмαяι ѕι∂✨ (@sidk24) January 31, 2022
واضح رہے کہ ڈرامہ ’سنگ ماہ‘ میں عاطف اسلم پہلی مرتبہ بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ، 28 سالہ کبریٰ خان کا بھی یہ ایک اہم ڈرامہ سیریل ہے ، کبریٰ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014ء کی پاکستانی مزاحیہ فلم نا معلوم افراد سے کیا کبریٰ خان 2015ء میں بالی وڈ فلم ویلکم ٹو کراچی میں بھی نظر آئی تھیں۔
I am pleasantly surprised by Atif! This is such a good first teaser #SangeMah pic.twitter.com/akkoc3I00m
— . (@splendeurr) December 10, 2021









