سبیکا امام کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں، ایف آئی اے میں شکایت درج
خوبرو ماڈل و ادکارہ سبیکا امام کو سوشل میڈیا پر نہایت ہولناک دھمکیاں دی گئی ہیں، انہوں نے برٹش کونسل اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو پوسٹ میں ٹیگ کیا۔
معروف ماڈل سبیکا امام بھی ان سلیبرٹیز میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں قتل اور جنسی زیادتی کی دھمکیاں آن لائن موصول ہوئی ہیں، ایک انسٹاگرام صارف نے سبیکہ کو اس پوسٹ میں ٹیگ کیا جس میں انہیں ہولناک دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ایوارڈ یافتہ ماڈل نے سوشل میڈیا پر اس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور بتایا کہ وہ متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں رابطہ کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
ایک کمنٹ میں کہا گیا کہ تیزاب گردی کے لیے تیار ہوجاؤ، تم فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ہو، تمہیں بھی معاشرے سے اسی طرح ہٹانا پڑے گا جیسے قندیل بلوچ کو ہٹایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مردان:اسماء زیادتی کیس کے مجرم کو 63 سال قید کی سزا سنا دی گئی
زینب الرٹ بل کی منظوری، کراچی میں ایک اور بچہ جنسی زیادتی کا شکار
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی سلیبرٹی کو خوفناک دھمکی آمیز پیغامات دیئے گئے ہوں۔ اس سے قبل مشعل خان کو بھی متشدد دھمکی دی گئی تھی اور انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں اس کی شکایت درج کروائی تھی۔
سبیکہ امام نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایف آئی اے اور برٹش کونسل پاکستان کو بھی ٹیگ کیا تھا۔