مومل شیخ کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا، مداح ناراض

ایک صارف نے کہا کہ مومل شیخ ایک اچھا فیشن سینس رکھتی ہیں لیکن کبھی کبھی ان کو پتہ نہیں کیا ہوجاتا ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  معروف اداکارہ مومل شیخ  جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث  اپنا الگ مقام رکھتی ہیں  ان کے فیشن کے مزاج کو مداحوں کی جانب سے اکثر ہی سراہا جاتا ہے تاہم گذشتہ روز اپنے بے باک لباس کے باعث مومل شیخ  تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں ، ان کے مداحوں نے اداکارہ کے لباس  پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے غیر معمولی فیشن   اسٹائل کے حوالے سے معروف اداکارہ مومل شیخ نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اپنی ایک بے باک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے  زرد رنگ کا لباس زیب تک کیا تھا جو کافی حد تک بے باک تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مومل شیخ کا والدہ کو سالگرہ پر خوبصورت پیغام

یورپ کا سنگم، مومل کا فیشن، پرستار نالاں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

اداکارہ کی جانب سے  شیئر کردہ تصویر  پر ان کےمداحوں نے اپنے اپنے تبصرے کرنا شروع کیئے ، بعض  مداحوں نے ان کے لباس کو سراہا جبکہ زیادہ تر نے ان کے بے باک لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ایک صارف نے لکھا کہ مومل شیخ ایک اچھا فیشن سینس رکھتی ہیں لیکن کبھی کبھی ان کو پتہ  نہیں کیا ہوجاتا ہے، ایک صارف لکھتے ہیں کہ  فیشن کے نام پر حماقت  کی کوئی حد ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ  36 سالہ اداکارہ  معروف اداکار جاوید شیخ   کی بیٹی ہیں  جنہوں نے  2013 سے اپنی کیریئر کا آغاز فلم "ناچ ” سے کیا  ، ان کے کامیاب ترین ڈراموں میں  2008ء میں یہ زندگی ہے اور 2013ء میں مراۃُ العروس شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر