عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے اور میرے شوہر کے حوالے سے کچھ بھی کہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں عامر لیاقت آگئے ہیں اب ان کو کسی چیز کی طلب نہیں انھوں نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت دے دی ہے۔
تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹرعامرلیاقت نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی ،جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔
گذشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کا ایک مختصر کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سیدہ دانیہ شاہ اپنے شوہرعامرلیاقت حسین کے ساتھ ایک انٹر ویو دیتے کے دوران اپنے شوہر کی چوتھی شادی کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظرآئیں۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی
ارسلان نصیر نے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کی بات پر لطیفہ بنادیا
انٹرویو کےد وران بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے اور میرے شوہر کے حوالے سے کچھ بھی کہیں مجھے بس ان کی خیال ہے اور میں وہ کروں گی جو یہ کہیں گے ، گفتگو کے دوران عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ان پر اتنا بھروسہ کرتی ہیں کہ وہ کہہ چکی ہیں کہ آپ مل گئے اب کسی چیز کی طلب نہیں ہے اور یہ بھی کہ اگر چوتھی شادی بھی کرنا چاہیں تو یہ کرسکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ ’میں نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں کہ میں انہیں چوتھی شادی کرنے سے روکوں، یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔‘ دانیہ شاہ نے کہا کہ ’اگر، میں انہیں پیار دوں گی تو یہ میرے ساتھ رہیں گے لیکن اگر میں انہیں عزت اور محبت نہیں دوں گی تو یہ یقیناََ چوتھی شادی کرلیں گے۔‘ اہلیہ کی بات سُن کر عامر لیاقت خوشی سے ہنسنے لگے جبکہ وہاں موجود پروگرام کے میزبان بھی مُسکرانے لگے۔









