فیض احمد فیض کی 111ویں سالگرہ، ادبی شخصیات کا زبردست خراج تحسین

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ فیض احمد فیض کی سالگرہ پر ادبی بیٹھک کی ری اوپننگ ایک تحفہ ہے۔

لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں فیض احمد فیض کی 111 ویں سالگرہ کے موقع پر ادبی بیٹھک کی ری اوپننگ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فیض احمد فیض کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی، نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی، کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان، منسٹر آف اسٹیٹ اعظم جمیل، نامور اسکالر ڈاکٹر عارفہ سیدہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی

اداکارہ مہوش حیات امریکی مصورہ این میری مینکر کی پرستار بن گئیں

نامور گلوکار علی ظفر نے فیض احمد فیض کا کلام بھی سنایا۔ منسٹر آف اسٹیٹ اعظم جمیل تقریب میں فیض احمد فیض کے ساتھ گزارے پل یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہا کہ فیض احمد فیض کے فن کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی سنجیدہ کاوشیں جاری رہنی چاہیے۔

نامور سکالر ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے کہا کہ فیض احمد فیض کے فن سے متاثرہونا خوش قسمتی ہے۔

نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی نے الحمراء کی تاریخ اور بتدریج ترقی میں عظیم ادیبوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ فیض احمد فیض کی سالگرہ پر ادبی بیٹھک کی ری اوپننگ ایک تحفہ ہے۔

تقریب میں منیزہ ہاشمی ٗ کی ”فیض احمد فیض کے خطوط“ پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔

نامور صداکار عدیل ہاشمی ٗ فیض احمد فیض کی شاعری پڑھی۔

نظامت کے فرائض سمیرا خلیل نے اپنے انفرادی انداز میں ادا کئے۔

متعلقہ تحاریر