فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے بارسلونا کے ڈسکو کلب میں سالگرہ منائی

فریحہ الطاف بارسلونا کے مشہور ڈسکو کلب اوپیؤم میں اپنی دوست کی سالگرہ مناتی ہوئی نظر آئیں

عالمی وبا ء کورونا وائرس کے دوران  بحران کا شکار  بارسلونا کا مشہور ڈسکو کلب اوپیؤم  ایک بار پھر معال ہوگیا ہے ، گذشتہ روز پاکستانی فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے  کلب میں اپنی دوست کی سالگرہ منائی۔

سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر و سماجی رہنما اور کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) فریحہ الطاف کا یوں تو پورا کیریئر فیشن انڈسٹری سے جڑا رہا ہے  تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے وہ انڈسٹری سے الگ نظر آرہی ہیں ، گذشتہ روز فریحہ الطاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنی دوست کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بارسلونا کےمشہور ڈسکو کلب اوپیؤم میں اپنی دوست کی سالگرہ مناتی ہوئی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیے

تخلیقی صلاحیت خدا کی دین ہوتی ہے، فیشن ڈیزائنر نادیہ مستری

فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ڈیزائنر انیلہ مرچنٹ سے گفتگو

تصویر کے ساتھ  انھوں نے کیپشن  میں انھوں نے لکھا کہ (Sarah Young ) تمہاری سالگرہ منانا ہمیشہ ہی بہت اہم رہا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں  (فریحہ الطاف  اور ان کی دوست ) نے ستاروں سے جھلملاتے کپڑے زیب تک کئے ہیں ، انھوں نے واضح کیا کہ یہ لباس ان کے دوست فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے ڈیزائن کیئے تھے۔

واضح رہے کہ فریحہ الطاف کا پورا کیریئر ہی فیشن انڈسٹری سے تعلق میں رہا ہے تاہم  اب انھوں نے ایک سماجی تحریک کا آغاز کیا ہے جہاں وہ ملک کی مشہور شخصیات کو سماجی مسائل کے لیے کام کرنے کی راہ پر لانا چاہ رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر