بپی لہری نے امریکی ریپر ڈاکٹر ڈرے پر مقدمہ کیوں کیا؟

بھارتی  موسیقااور گلوکار بپی لہری اپنے گانوں اور دھنوں کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ اپنے قانونی جنگوں کے حوالے سے بھی خاصے مشہور تھے۔

گزشتہ روز انتقال کرجانے والے  بھارتی موسیقار بپی لہری نے اپنی فنی کیریئر کے دوران بڑے بڑے مغربی موسیقاروں کو قانونی جنگ کے ذریعے زیر کیا اور معافی مانگنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی گلوکار و موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے

شائستہ  کا نادیہ پر جان بوجھ کر شرمیلا کی والدہ سے شرارت کرنیکا الزام

بپی لہری کی جانب سے دائر کیے گئے ایسے ہی ایک کاپی رائٹ کیس کا سامنا امریکی  ریپر اور پروڈیوسر اینڈرے رومیل ینگ عرف ڈاکٹر ڈرے کو بھی کرنا پڑا تھا۔

ڈاکٹر ڈرے نے بپی لہری کے گانے کلیوں کا چمن کے بول”تھوڑا ریشم لگتا ہے “کو من و عن اپنے گانے   ایڈکٹو ((Addictive کا حصہ بنایا تھا۔بپی لہری نے ڈاکٹر ڈرے  پر ثقافتی سامراجیت کا الزام عائدکرتے ہوئے ان کیخلاف لاس اینجلس کی عدالت میں کاپی رائٹ کیس فائل کردیا تھا۔

پبی لہری کا موقف تھا کہ ڈاکٹر ڈرے نے رائلٹی ادا کیے بغیر یا اصل فنکاروں کو کوئی کریڈٹ دیے بغیر ایک مشہور زمانہ گیت کے بول اور دھن کو چوری کیا ہے۔ بھارتی موسیقار نے  لاس اینجلس کی عدالت سے  ڈاکٹر ڈرے کے البم کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے بھارتی موسیقار  کے موقف کو تسلیم  کرتے ہوئےانہیں کریڈٹ دینے جانے تک  ڈاکٹر ڈرے کے البم کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر