اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کی کامیابی پر نہال

ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ کا موضوع نہایت منفرد ہے جس میں حدیقہ کیانی کو ایک ادھیڑ عمر خاتون کا کردار نبھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے سے کم عمر لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

ہم چینل کی ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کی کامیابی پر اداکارہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کے مختلف سینز کے شوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں واقعی ریٹنگ پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ یہ آرٹ پر عددی اکثریت کا اطلاق کرتی ہے۔ مگر 8.8 ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) چینلز ، مصنفین اور ہدایات کاروں کے لیے اشارہ ہے کہ غیر روایتی کہانیوں اور غیر روایتی کاسٹ سے بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ گھر میں بھی گنگو بائی کے انداز میں بات کرنے  لگی ہے، رنبیر کپور کا شکوہ

تبدیلی آئی رے، ثنا فخر کی مہنگائی میں اضافے پر مزاحیہ اندا زمیں تنقید

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں شکرگزار ہوں کہ ہمیں ایسا کرنے کا موقع ملا یہ واقعی حیرت انگیز تجربہ تھا۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

ڈرامہ سیریل "دوبارہ” میں اداکارہ حدیقہ کیانی ، بلال عباس کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے میں حدیقہ کیانی کو ایک امیر بیوہ خاتون کے کردار میں پیش کیا گیا ہے جبکہ بلال عباس ایک خوبرو نوجوان ہیں جو ان کے عشق میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ کا موضوع نہایت منفرد ہے جس میں حدیقہ کیانی کو ایک ادھیڑ عمر خاتون کا کردار نبھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے سے کم عمر لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن معاشرتی رویوں کی وجہ سے کوئی بڑا قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں لیکن کل رات کی قسط میں دکھایا گیا کہ حدیقہ اور ماہر شادی کرچکے ہیں۔

اس ڈرامے میں ان دقیانوسی افکار کی نفی کی گئی ہے جو کہ عورت اور مرد کو طلاق کے بعد، اپنے جیون ساتھی کی وفات کے بعد خوش رہنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اگر آپ کے شوہر یا بیوی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے یا اس کی وفات ہوگئی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کے غم میں آپ خود کو جیتے جی مار لیں۔

متعلقہ تحاریر