اداکارہ مریم نفیس نے 28ویں سالگرہ کس کے ساتھ اور کہاں منائی؟

اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ روز اپنی 28ویں سالگرہ اپنے منگیتر امان احمد اور دوستوں کے ساتھ کھلے سمندر میں کشتی پر منائی۔

اداکارہ مریم نفیس اور ان کے منگیتر نے یادگار دن کی تصاویراپنے سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کیں اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے۔

یہ بھی پڑھیے۔

اداکارہ مریم نفیس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں

اداکارہ  نے اپنی سالگرہ کا یادگار بنانے پر اپنے دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکارہ نے لکھا میں  خود کو سارا دن، ہرروز اور خاص طور پر سالگرہ پر بہت زیادہ خوش نصیب سمجھتی ہوں۔تمام محبتوں، پیغامات، کالز، پھولوں، دعاؤں، تقریبات کے لیے آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ۔مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی اور چیز کی ضرورت ہے۔ پورے ہفتے میری سالگرہ منانے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ادکارہ نے اپنے منگیتر کیلیے محبت بھرے جذبات کا اظہارکیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amaan Ahmed (@iamthamaan)

امان احمد نے بھی ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے مریم نفیس کو سالگرہ کی مبارکباد ی۔امان احمد نے مریم نفیس سے اظہار محبت کرتے ہوئے اہیں  غیر معمولی انسان قراردیا۔انہوں نے لکھا کہ تم ذہین ہو، ہمدرد ہو، تم جنون  پر یقین رکھتی ہو، اورتمہارا جنون دوسروں کو بھی اپنے اثر میں لے لیتا ہے،تم کبھی مجھے حیران کرنے سے نہیں چوکتی۔تم نے ہمیشہ پہلے سے بہتر بننے کیلیے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر