نیٹ فلکس سیریز ‘دا کراؤن’ کے سیٹ سے دو لاکھ ڈالر کا سامان چوری

چوری ہونے والی 350 سے زائد اشیا مختلف نادر نمونوں کی کاپی تھیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، پروڈکشن متاثر نہیں ہوگی، نیٹ فلکس۔

نیٹ فلکس سیریز دا کراؤن کے سیٹ سے شوٹنگ کے دوران دو لاکھ ڈالر کی اشیا چوری ہوگئیں، نیٹ فلکس نے ان اشیا کی برآمدگی کے لیے درخواست کی ہے لیکن کہا ہے کہ اس کی وجہ سے پروڈکشن پر فرق نہیں پڑے گا۔

ورائٹی میگزین کے مطابق اس چوری میں 350 سے زائد اشیا چوری ہوئیں جس میں مشہور زمانہ فیبرج انڈا، گھڑی، ڈریسنگ ٹیبل، کرسٹل کے برتن اور چاندی اور سونے کی قندیلیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل”بلبلے”12 برس کا ہوگیا، عائشہ عمر کا ٹوئٹ

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ: ایک گھر میں دو عینک نہیں ہوسکتا

یہ چوری اس وقت ہوئی جب یارک شائر کے ایل علاقے میں واقع لاری پارک میں شوٹنگ جاری تھی، جنوبی یارک شائر کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

اسٹوڈیو کی جانب سے ایک ہفت وار اشاعتی جریدے کو کچھ اشیا کی تفصیلات بتائی گئی ہیں تاکہ اگر چور انہیں بیچنے کی کوشش کریں تو یہ سامان برآمد کیا جاسکے۔

ورائٹی میگزین کے مطابق ‘دا کراؤن’ کے سیٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ چوری شدہ اشیا بہت اچھی حالت میں نہیں ہیں لہذا انہیں فروخت کرنے پر زیادہ پیسے نہیں ملیں گے لیکن یہ برطانیہ کی فلم انڈسٹری کے لیے بہت قیمتی سامان ہے۔

‘دا کراؤن’ سیریز نے ایمی ایوارڈ جیتا ہے اور اس کی کاسٹ ہر دو سیزنز کے بعد تبدیل ہو جاتی ہے۔

سیریز کا سیزن 4 نومبر 2020 میں ریلیز ہوا تھا جس میں 1980 کی دہائی کا اختتام ہوگیا تھا۔

اب سیزن 5 میں شاہی خاندان کے 1990 کی دہائی کے روز و شب دکھائے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر