دنیا ریاکار ہے، حقیقی دوست تلاش کریں، یاسرہ رضوری

اداکارہ نے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انسانی رویوں میں ریاکاری کے حوالے سے  اپنا پیغام شیئر کیا

  دکھاوا اور ریاکاری کے حوالے سے کئی اقوال ،  مضامین اور لٹریچر موجود ہے دکھاوا بہت قسم کا ہوتا ہے ہے جیسے لوگوں کے رویے کا جو ہمارے سامنے تو ہم سے بہت ملنسار ہوتے ہیں لیکن دل میں ہمارے بارے میں جو گمان رکھتے ہیں وہ ان کے رویے سے مطابقت نہیں رکھتے، اس حوالے سے ادکارہ یاسرہ رضوی نے  اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس  اور شاعرہ  یاسرہ رضوی  کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں وہ اکثر سماجی مسائل پر شاعری اور ان کو منفرد انداز میں اجاگرکرنے  کی کوشش کرتی رہتی ہیں، گذشتہ روز اداکارہ نے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انسانی رویوں میں ریاکاری کے حوالے سے  اپنا پیغام شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اداکارہ یاسرہ رضوی ذاتی زندگی میں بحران کا شکار ہیں؟

اداکارہ یاسرہ رضوی کہاں جارہی ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہیں  اس تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ  اگر آپ اپنی شخصیت کو ایسے انداز میں ڈھالنے لگتے ہیں جس کی لوگ آپ سے توقع رکھتے ہیں تو آپ کے دوستوں کی فہرست طویل ہوگی  لیکن اس طرح یہ لوگ آپ کے محسن اور دوست ہیں یا  اپنی ان خواہشات کے جو انھوں نے آپ سے  وابستہ کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر