میری دونوں شادیاں میری غفلت سے ختم ہوئیں، عامر خان

ہم اب بھی ساتھ کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہورعامرخان نے اپنی ازدواجی زندگی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی مصروفیت کے باعث میں اپنی فیملی کو وقت نہیں دے سکا  ، میری دونوں شادیوں میں ناکامی کی وجہ میری اپنی غفلت تھی ۔

اپنے ایک تازہ انٹر ویو میں عامر خان نے  حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے طلاق پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ کرن سے طلاق کی وجہ کسی اور  اداکارہ کا ان کی زندگی میں ہونا تھا ، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ فلم دنگل میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ  ان کی ازدواجی زندگی  کے اختتام کی وجہ بنی تھیں،  عامر خان نے ان خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے، نہ ہی کرن کے ہوتے ہوئے میری زندگی میں دوسری خاتون تھیں، نہ ہی اب میں کسی کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے،صنم سعید

عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا” کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

انہوں نے کہا کہ کرن اور میں ایک فیملی ہیں لیکن ہماری ازدواجی زندگی کچھ مسائل کا شکار تھی، اسی لیے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے تعلق کو ہمارے علاوہ کوئی دوسرا سمجھ نہیں سکتا، ہم اب بھی ساتھ کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔

عامر خان نے اپنی دونوں شادیوں  میں ناکامی  میں اپنی غلطیوں کا اعتراف  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں نے  اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہیں دیا میں نے اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے نہیں نبھائیں، جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت مجھ پر اپنا نام بنانے کی دھن سوار تھی، اسی وجہ سے میں اپنے والدین سمیت فیملی کو وقت نہیں دے سکا جس کا آج مجھے شدت سے افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان  اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے ان کی شادی 16 سال بعد 2002 میں ختم ہوئی جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور آئرا خان ہیں۔ عامر خان کی دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں  ہوئی تھی  جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔

متعلقہ تحاریر