نعمان اعجاز بشریٰ انصاری کی فرمائش پر مسٹر شمیم کے کردار میں آگئے
یہ کہانی ایک ایسی مرد پر مبنی ہے جو ‘زنانہ’ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے

کاشف نثار کی ہدایتکاری اور سجیع گل کی تحریرکردہ ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘میں مرد ہونے کے باوجود نسوانی خصوصیات سے بھرپور کردار اداکرنے والے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز اداکارہ بشریٰ انصاری کی فرمائش پرمسٹر شمیم بن گئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ، میزبان ،پروڈیوسر اور ہدایتکار بشریٰ انصاری نے گذشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ بیرون ملک میں موجود ہیں، اداکارہ نے نعمان اعجاز کی ویڈیو بنائی اوران کی نئی ویب سیریز کے کردار کے انداز میں مزاحیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ارے مسٹر شمیم مڑ کردیکھئے اللہ آپ امریکا میں کیا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم آج ریلیز ہوگی
منفرد کرداروں کا انتخاب کرنے والے نعمان اعجاز کیا کرنے والے ہیں؟
انھوں نے کہا کہ اللہ ہم آپ کو کیسے دیکھیں گے، یہ تو اچھی بات نہیں ہے کہ ہم آپ کو پاکستان میں نہیں دیکھ پائیں گے، جواب میں نعمان اعجاز نسوانی انداز میں کہا کہ اللہ بشریٰ اب میں آپ کو کیا بتاؤں جس پر بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ آپ بتاہی دیں اب۔اس کے بعد دونوں فنکار مسکراتے رہے ۔
واضح رہے کہ ‘ بھارتی اسٹریمنگ سروس ‘زی فائیو’ پر ریلیز ہو ہونے والی 20 اقساط پر مشتمل ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ایک ایسی ویب سیریز ہے جس کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں عورت کو مضبوط اور مرد کو کمزور دکھایا گیا ہے، یہ کہانی ایک ایسی مرد پر مبنی ہے جو ‘زنانہ’ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس کہانی کا مقصد معاشرے میں موجود عورتوں جیسی خصوصیات رکھنے والے مردوں کے بارے میں برے تاثر کو درست کرنا ہے۔
گیارہ مارچ کو ریلیز ہونے والی ویب سیریزمیں نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیئے گئے ہیں ،ویب سیریز کے ٹریلر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی سوشل میڈیا صارفین کے دل چھو لیےہیں اور اس کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔









