عُشنا شاہ کا ایئر پورٹ پر جامہ تلاشی سے متعلق اعتراض
کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے کہ سیکیورٹی پر ماموراہلکار بغیر دستانوں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کئے بغیر میرے بالوں کو چھوئے
اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی مرضی کے بغیر کوئی بھی اس کو کیسے چھو سکتا ہے یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے؟ ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ اشُناشاہ نے مرضی کے بغیر کسی کو بھی چھونے پر برہمی کا اظہا رکیا ہے ، انھوں نے کراچی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی پر مامور افسر کی جانب سے بغیر اجازت اور اور عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کیئے بغیرتلاشی کے نام پر خود کو چھونے والے اہلکار پر ناراضگی کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ یہ کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے کہ سیکیورٹی پر ماموراہلکار بغیر دستانوں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کئے بغیر میرے بالوں کو چھوئے۔
یہ بھی پڑھیے
شہوانیت دکھانے کےلئے بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں، عشنا شاہ
اداکارہ عشنا شاہ کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟
What. Is. With. People. Touching. Other. People. Without. Consent?!
How the heck is it okay for a security officer at Karachi airport to frisk me & run her hands through my hair without gloves & without sanitising her hands.
OCD is a real thing, I am shaking & retching!— Ushna Shah (@ushnashah) March 23, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ اُشنا شاہ خواتین کے مسائل سمیت سماجی مسائل پر بھی کل کر بات کرتی ہیں حالیہ ہی انھوں نے معاشرے میں خواتین کے استحصال، جس میں کم عمری کی شادیوں سمیت زیادتیوں کے حوالے سے بات کی تھی اورحکومت سے اپیل کی تھی کہ ان معاملات پر سخت سے سخت سزاؤں کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرےمیں ان جرائم پر قابو پایا جاسکے۔