میری ملکہ بننے کا شکریہ، عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے نام پیغام

عاطف اسلم نے لکھا کہ ”میری ملکہ بننے کا شکریہ “ گلوکار نے والد کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے نام پیار بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر مجھے اپنی زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملتا تو میں تمہیں جلد از جلد تلاش کرلیتا۔

عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی  نویں سالگرہ  کے موقع  اپنی اہلیہ  سارہ بھروانہ کے نام محبت بھرا پیغام دیا اور اس کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی، پیغام میں انھوں نے لکھا کہ اگر مجھے اپنی زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملتا تو میں تمہیں جلد از جلد تلاش کرلیتا تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ تصاویر لے سکتے اور ان لمحات کو ایک ساتھ یادگار بنا سکتے۔ عاطف اسلم نے لکھا کہ ”میری ملکہ بننے کا شکریہ۔“ انسٹا گرام پوسٹ میں گلوکار نے والد کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ والد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پسوڑی: شفاعت علی کی آواز، ابرار الحق،شہزاد رائے اور عاطف اسلم کا انداز

عاطف اسلم سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پاکستانی گلوکار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم کے والد کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنے مداحوں سے اپنے والد کی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی تھی ، عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں، جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ سے ہوئی تھی سال 2014 میں ان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی دوسرے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر