روپے کی گرتی قدر سے عشنا شاہ بھی رنجیدہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافہ ریکارڈ، قیمت 184 روپے سے تجاوز کر گئی، عشنا شاہ نے افسوس کا اظہار کیا۔

خوبرو اداکارہ عشنا شاہ نے روپے کی قدر میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے روپے کی بےقدری پر دکھ کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر 61 پیسے اضافے کے بعد 184 روپے 9 پیسے پر بند۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی کشیدگی اور روس یوکرین تنازع معیشت کےلیے خطرہ ہے، وزیر خزانہ

مہنگائی اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمار، عوام نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیئے

یکم جولائی 2021 سے اب تک 9 مہینوں کے دوران انٹربینک میں ڈالر 26 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ٹوئٹر صارف جنید نیازی نے عشنا کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جو یہ سوچ رہے تھے کہ ملک کا نظام چلانا کرکٹ کھیلنے کی طرح آسان ہے۔

ماہانہ بنیاد پر روپے کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی ہوئی، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں 3400 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 60 روپے 4 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر