رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کررہے ہیں

شادی کی تقریب نجی ہوگی اور اس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد  شرکت کریں گے

بھارتی فلم انڈسٹری کی نٹ کھٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کے حوالے سے خبریں گذشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور ان کے پرستار بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کررہے تھے ، بالآخر رواں ماہ کےوسط میں  ان کی شادی کی تاریخ کی تصدیق کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ر نبیر کپور اور  عالیہ  بھٹ  کی شادی  اپریل  کی 14 تاریخ کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر طے کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب نجی ہوگی اور اس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد  شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ گھر میں بھی گنگو بائی کے انداز میں بات کرنے  لگی ہے، رنبیر کپور کا شکوہ

عالیہ بھٹ بھی ساس کی طرح شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟

گذشتہ کئی ماہ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے مختلف خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جس میں ان کے شادی کے مقام ، جبکہ بعض نے تو شادی میں شرکت کرنےوالے مہمانوں اور تقریب میں  مہمانوں کی ضیافت کیلئے  تیار کئے جانے والے کھانوں تک کی فہرست جاری کردی گئی تھی۔

ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ  عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی راجستھان کے شہر اُدھے  پور کے ایک تاریخی مقام پر انجام پائے گی تاہم فیملی ذرائع سے حاصل ہونے والی  اطلاعات کےمطابق  دونوں کی  شادی ممبئی میں رنبیر کپور کے گھر پر منعقد ہوگی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔

متعلقہ تحاریر