پاوری گرل دنانیر مبین اور اداکارہ زارا نور عباس عمران خان کے حق میں بول پڑیں
واضح رہے کہ اتوار کی رات 12 بجکر 02 منٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں انہیں آئینی طریقے سے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار اور پاوری گرل اداکارہ دنانیر مبین اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ زارا نور عباس سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے کہا ہے کہ "پاکستان کو آپ جیسے لوگ کم ہی ملے ہیں۔ آپ کی بہادری ، آپ کی ایمانداری ، اس ملک اور اس کے لوگوں سے آپ کی وفاداری تاریخ میں لکھی جائے گی۔”
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات نے کائنات کو کال ملا دی، جواب نا ملا
مریم نفیس نے اپنا ولیمہ اور صبا قمر نے اپنی سالگرہ مستحقین کے نام کردی
پاوری گرل نے مزید لکھا ہے کہ "آپ ایک نڈر لیڈر کی اعلیٰ مثال ہیں۔ آپ نہ خود جھکے بلکہ آپ نے آخری گیند تک اپنے لوگوں کو جھکنے نہیں دیا۔ آپ ہمیشہ ہمارے وزیر اعظم رہیں گے۔ کپتان خان !”
View this post on Instagram
اپنے پیغام کے آخر میں معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے دعاکی ہے کہ "اللہ اس ملک کے مستقبل کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔”
دوسری جانب پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ "پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان میرے لیڈر تھے اور ہمیشہ میرے لیڈر رہیں گے۔”
View this post on Instagram
ان کا ساتھ دیتے ہوئے انسٹا صارف عبدالحنان نے لکھا ہے کہ "میرے بھی ۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
اسی طرح سے ایک اور انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "ان شاء اللہ ہم انہیں واپس لے آئیں گے۔”
واضح رہے کہ اتوار کی رات 12 بجکر 02 منٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں انہیں آئینی طریقے سے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔
قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے تھے۔ قرارداد قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔









