گلوکار علی ظفر نے سیر و سیاحت کیلیے شمالی علاقہ کا رخ کرلیا
علی ظفر فیملی کے ساتھ نہ صرف سفرسے لفط اندوز ہورہے ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات اپنے مداحوں سے بھی شیئرکررہے ہیں

گلوکار علی ظفر نے سیرو سیاحت کیلیے اہلیہ اور بچیوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات کا رخ کرلیا۔
علی ظفر فیملی کے ساتھ نہ صرف سفرسے لفط اندوز ہورہے ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات اپنے مداحوں سے بھی شیئرکررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خلیل الرحمان قمر نے بیٹی کے بغیر جینے کی مشق کیوں شروع کردی؟
نمرہ اور مشعل خان کا شوٹنگ کینسل ہونے کی خوشی میں رقص
گلوکار علی ظفر ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام آئی ڈی پر شیئرکررہے ہیں۔تصاویر میں علی ظفر کو اہلیہ اور بیٹیوں کے موج مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ایک تصویر میں علی ظفر بیگم کا ہاتھ تھام کر دوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ تصاویر میں انہیں اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ دریا کے کنارے بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی کو گھڑ سواری کرواتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔
شائقین کی جانب سے علی ظفر کی تصاویر کو خاصہ پسندکیا جارہا ہے اور اب تک ان کی پوسٹ کو ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔









