ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا

نوجوانوں نے ہنزہ کے التت قلع میں رباب ،چترالی ستار، دادنگ اور دمال سمیت دیگر روایتی سازوں پر  پسوڑی کی دھنیں بکھیریں، وڈیو وائرل ہوگئی

پاکستانیوں کے ذہنوں سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے شہرہ آفاق گیت پسوڑی کا نشہ  اترنے کا نام نہیں لے رہا۔پسوڑی آئے روز نئے سے نئے انداز میں سامنے آرہا ہے۔

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے  کوڈچ گلوکارہ  کے بعد گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے نئے انداز میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈچ گلوکارہ نے پسوڑی کا انگریزی ورژن گاکر دھوم مچادی

پسوڑی: شفاعت علی کی آواز، ابرار الحق،شہزاد رائے اور عاطف اسلم کا انداز

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں واقعے التت قلعہ میں نوجوان رباب ،چترالی ستار،دادنگ اور دمالز سمیت دیگر روایتی سازوں پر  پسوڑی کی دھنیں بکھیر رہے ہیں۔ نوجوانوں نے گانے کی دھن کو اس خوبصورتی سے بجایا ہے کہ سننے والے سر دھن کر رہ گئے۔

یاد رہے اس سے قبل ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارہ  ایما ہیسٹرز نے پسوڑی کو انگریزی، اردو اور پنجابی میں گاکر سامعین کو حیران اور پریشان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پسوڑی کو پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، بھارتی میوزک چارٹس میں پسوڑی پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ امریکی اخبار نے اس گانے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اتحاد کا ذریعہ بھی قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر