اعجاز اسلم سابق وزیر اعظم عمران خان اور مریم نواز پر برس پڑے

گھنٹہ بھر کی تقریروں میں صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں، کوئی ملک کو مالیاتی بحران سے نکالنے پر بات نہیں کرتا، اداکار کا عمران خان اور مریم نواز کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ

ملک میں جاری سیاسی دھینگا مشتی اور الزامات کی سیاست نے اداکار اعجاز اسلم کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔سینئر اداکار نے سیاست دانوں کوایک دوسرے پرالزام تراشی چھوڑ کر معیشت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

اداکاراعجاز اسلم نے  اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کی تصاویر شیئر کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

حلال کھانے والا عمران خان کے علاوہ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتا، شہروز سبزواری

اداکار فرحان علی آغا نے عمران خان کی لمبی عمر کی دعا کردی

اعجاز اسلم نے  لکھا کہ گھنٹہ بھر کی تقریروں میں صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا کہ  وہ پاکستان کو موجودہ مالیاتی بحران سے اور ڈوبتی ہوئی معیشت  کو کیسے بچائے گا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ  میری تمام سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ پاکستان کو مقدم  رکھیں، یہ  بڑے فیصلے لینے کا وقت ہے۔

متعلقہ تحاریر