دیپک پروانی بھی مہنگائی سے پریشان ہوگئے

پانی کا ٹینکر 9500 سے 12000 کا ہوگیا، بلی کاکھانا 220 سے 435 کا ہوگیا، سگریٹس 190 سے 230 کے ہوگئے، فیشن ڈیزائنر

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی بھی کمر توڑ مہنگائی سے پریشان ہوگئے۔انہوں نے مختلف اشیا کی نئی اور پرانی قیمتوں کا تقابل بھی پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی نے وزیراعظم سے تحریک سول نافرمانی کی اجازت مانگ لی

دیپک پروانی لاہور پولیس کی کارکردگی سے متاثر

 دیپک پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پانی کا ٹینکر 9500 سے 12000 کا ہوگیا۔ بلی کاکھانا 220 سے 435 کا ہوگیا۔سگریٹس 190 سے 230 کے ہوگئے، سلسلہ جاری ہے۔

دیپک نے پی ڈی ایم حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ  پرانے پاکستان میں خوش آمدید، ناکام پی ڈی ایم حکومت آپ سب کا شکریہ۔

واضح رہے کہ دیپک سوشل میڈیا پر حکومتوں پر تنقید کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔اس سے قبل وہ عوام دشمن اقدامات پر تحریک انصاف کی حکومت  کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے  گزشتہ برس دسمبر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیراعظم عمران خان سے سول نافرمانی کی اجازت بھی مانگی تھی۔

متعلقہ تحاریر