دیپک پروانی نے وزیراعظم سے تحریک سول نافرمانی کی اجازت مانگ لی

13 اکتوبر 2014 کو وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجاً اپنے گھر کا بجلی کا بل نذرآتش کردیا تھا۔

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور لکھاری دیپک پروانی نے وزیراعظم عمران خان سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کا بل زائد آنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور ایس ایس جی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ” جب میرے گھر کی گیس آتی تھی تو بل 2500 روپے آتا تھا اب جبکہ گیس نہیں آرہی تو بل 6500 روپے آیا ایسا کیوں؟؟”

یہ بھی پڑھیے

عنبرین فاطمہ کی ٹویٹ پر دھرمیندر کا شفقت بھرا ردعمل

ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کے ویوز ایک کروڑ سے تجاوز کرگئے

انہوں نے لکھا ہے کہ "کیا بات ہے لو یو نیا پاکستان۔”

 دیپک پروانی نے مزید لکھا ہے کہ "اگر اجازت ہو تو میں اپنا بل پھاڑ دوں احتجاج شروع کردوں!!!”

فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی وزیراعظم عمران خان
twitter
فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی وزیراعظم عمران خان
twitter

فرسد نامی ٹوئٹر صارف نے دیپک پروانی کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ کا موجودہ بل زیادہ یونٹ کی کھپت کو ظاہر ہے ۔ معاملہ غلط ریڈنگ یا میٹر کی خرابی کا بھی ہوسکتا ہے۔

دیپک پروانی نے یوتھیے کو کرارا جواب دیتے لکھا ہے کہ "آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے پاس گیس آہی نہیں رہی حتیٰ کہ ہم کچن میں سلنڈر استعمال کر رہے ہیں۔”

جبران اشرف نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "کم از کم آپ سے سلو میٹر چارجز کا کہہ کر بتھہ تو وصول نہیں کیا جارہا۔ مجھے تو مطلوبہ گیس استعمال نہ کرنے پر تھپڑ رسید (زیادہ بل بھیج دیا گیا) کیا گیا۔”

یاد رہے کہ 13 اکتوبر 2014 کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے ہاؤس کے باہر دھرنے کے شرکاء کے سامنے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھرے مجمے کے سامنے اپنے گھر کے بجلی کے بل کو نذرآتش کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر