خواجہ سرا مہرب معیز اعوان کا اداکارہ منال خان پر طنز

یہ تصاویر پنٹریسٹ یا کائیلی جینر سے نہیں چرائی گئیں، یہ تصاویر ہمارے  کامیڈی شو”کچھ گرمی ہے“ کے دوران لی گئی ہیں، سماجی شخصیت کا اپنی تصاویر پر تبصرہ

اداکارہ منال خان کو معروف شخصیات اور سوشل میڈیا سائٹس کی تصاویر چرانے پرتاحال طعن  وتشنیع کا سامنا ہے۔

معروف سماجی شخصیت خواجہ سرامہرب  معیز اعوان  نے بھی اداکارہ منال خان کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

یشمیٰ گل کو ایس یو وی میں بیٹھ کر بس سروس کی تشہیر مہنگی پڑگئی

ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا

مہرب معیز اعوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر  دو تصاویرشیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے کامیڈی شو  میں لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خود کو قابل فخر خواجہ سرا کہنے والے مہرب معیز اعوان نے تصویر کے کیپشن میں اداکارہ منال خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ  یہ تصاویر پنٹریسٹ یا کائیلی جینر سے نہیں چرائی گئیں، یہ تصاویر ہمارے  کامیڈی شو”کچھ گرمی ہے“ کے دوران لی گئی ہیں جسے جنگل پی کے کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مہرب معیز اعوان  خواجہ سرا ہیں اور شرمانے یا گھبرانے کے بجائے اپنی شناخت پر فخر کرتے ہیں، وہ جمہوری روایات کے علمبردار اور امیروں پر ٹیکس نافذ کرنے  کےپرزور حامی ہیں۔

متعلقہ تحاریر