شہزاد رائے کو وائرل وڈیومیں بچے پر تشدد کرنیوالے استاد کی تلاش

زندگی ٹرسٹ  نے10 سال  تک یہ جنگ لڑی  جس کے باعث آج ہمارے پاس  جسمانی سزا کیخلاف سخت قوانین موجود ہیں لیکن پھر بھی ہم اس سوچ کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، سماجی رہنما

گلوکار اور معروف سماجی رہنما شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے  شقی القلب استاد کی نشاندہی میں مدد کی اپیل کردی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک استاد کم سن طالبعلم کو ڈنڈے، لاتوں او رگھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہا تھا  اور اطراف میں بیٹھے بچے ڈرے سہمے ہوئے نظر آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بہاولنگر میں بااثر افراد کا تھانے میں لیڈی ڈاکٹر  پر تشدد، ایس ایچ او تماشہ دیکھتا رہا

بلوچ خواتین پر تشدد و گرفتاری، انسانی حقوق کے چیمپئن بلاول خاموش

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وڈیو کا مختصر حصہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  مجھے نہیں معلوم کہ یہ وڈیو نئی ہے یا پرانی اور میں اسے مکمل شیئر نہیں کررہا۔

گلوکار و سماجی رہنما نے سوشل میڈیا اپیل کی کہ برائے مہربانی اس شخص کی شناخت کیلیے میری مدد کریں۔ ہماری تنظیم زندگی ٹرسٹ نے10 سال  تک یہ جنگ لڑی  جس کے باعث آج ہمارے پاس  جسمانی سزا کیخلاف سخت قوانین موجود ہیں لیکن پھر بھی ہم اس سوچ کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں لیکن انشااللہ ہم مل کر یہ کرلیں گے۔

متعلقہ تحاریر