اداکار بھی بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور

زاویار نعمان ڈیفنس میں کھڑے پانی میں پھنس گئے،یشمیٰ گل نے ریسکیو کیا، احسن محسن اکرام کی حکومت اور سیاستدانوں پر شدید تنقید، اداکار شان نے سڑک سے پانی اٹھانے کی مضحکہ خیز وڈیو شیئر کردی

کراچی میں کئی روز سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ہے،حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی نے امیر اور غریب کا فرق مٹاتے ہوئے پورے شہر کو جوہڑ میں تبدیل کردیا ہے۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار بھی کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اداکار احسن محسن اکرام نے بارش کے بعد کی صورت حال پر  حکومت، انتظامیہ اور سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی پسند کی شادی اور کم عمری کی شادی کا فرق نہیں جانتیں؟

اداکارہ نیمل خاور کا ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ

احسن محسن اکرام نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اپنے پیارے شہر کو اس حالت میں دیکھ کر بس افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے سیاستدانوں اور سیاسی حکام کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ تمہاری قبریں بھی ایسے ہی سرمئی پانی داخل ہوگا جیسے لوگوں کے گھروں اور گلیوں میں داخل ہورہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ نااہل لوگ کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرسکتے۔

سینئر اداکارہ نعمان اعجاز کے فرزند اداکار زاویار نعمان  ڈیفنس کے علاقے میں بارش کے پانی میں پھنس گئے تو انہیں ان کی دوست اداکارہ یشمیٰ گل نے ریسکیو کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یشمیٰ گل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کو اپنے دوست کو ریسکیو کرنا پڑجائے  جس کے پاس آڈی ہے۔وڈیو میں دونوں اداکاروں کو سڑک کی حالت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ادھر ادا کار شان نےکراچی میں  بلڈوزرکے ذریعے بارش کا پانی اٹھاکر ڈمپر میں ڈالنے کی  مضحکہ خیز وڈیو شیئر کرتے ہوئے کراچی کیلیے اپنے دردکا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رو رہا ہوں اور ہنس رہا ہوں۔ وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سڑک پر کھڑے پانی کو بلڈوزر کی مدد سے اٹھا کر ڈمپر میں بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے  اور پانی دوبارہ سڑک پر گررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر