ٹیگور اور نذرالاسلام کو گانے والا بنگالی گلوکار ہیرو عالم گرفتار کیوں ہوا؟

دنیا بھر میں گلوکاروں کو اپنی رسیلی آواز اور پختہ سروں کی وجہ سےشہرت ملتی ہے مگر کچھ ایسے بےسریلے بھی ہوتے ہیں جن کی تکلیف دہ اور بھونڈی گلوکاری ہی ان کی شہرت کی وجہ بن جاتی ہے، بنگالی گلوکار ہیرو عالم بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے  گلوکار ہیرو عالم کو پولیس نے قومی  شاعر قاضی نذرالاسلام اور رابندرناتھ ٹیگور کی نظمیں اور گیت بھونڈے انداز میں گانے پر گرفتار کرلیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی جے پی کے حامی فلم لال سنگھ چڈھا پر پابندی کیوں چاہتے ہیں؟

عالیہ بھٹ کی ڈارلنگز ریلیز، شاہ رخ خان نے فلم دیکھنے کیلیے کیا کیا؟

اپنی بےسری گائیگی سے انٹرنیٹ پردھوم مچانے والے گلوکار ہیروعالم نے دعویٰ کیاہے کہ بنگلہ دیشی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے گلوکاری چھوڑنے کیلیے دباؤ ڈالا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیرو عالم نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے انہیں ذہنی اذیت کانشانہ بنایا اور رابندر ناتھ ٹیگور اور بنگلہ دیش کے قومی شاعرقاضی نذرالاسلام کے کلاسیکل گیت گانے پر ان سے معافی نامے پردستخط کروائے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان پردباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ ہیرو کی عرفیت استعمال کرنا ترک کردیں تاہم بنگلہ دیشی پولیس نے ہیرو عالم کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

37 سالہ بے سرے گلوکار نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں صبح 6 بجے گرفتارکیا اور8 گھنٹے تک حراست میں رکھا، اہلکار ان سے پوچھتے رہے کہ وہ نذرالاسلام اور رابندر ناتھ ٹیگورکے گانے کیوں گاتے ہیں؟

ڈھاکہ کے پولیس چیف  ہارون الرشید نے گلوکار کے الزامات پر وضاحت دیتے ہوئے  کہ ہیرو عالم کو ایک وڈیو میں پولیس کی وردی بغیر اجازت پہننے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کئی لوگوں نے ان کیخلاف پرانے کلاسیکل گیت گانے کی بھی شکایت کی تھی۔

ہارون الرشید نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گلوکار کیخلاف کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جس لوگوں نے الزام عائدکیا ہے کہ  اس نے گلوکاری کے روایتی انداز کو بالکل تبدیل کردیا  ہے،انہوں نے کہا کہ ہیرو عالم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ دوبارہ اس غلطی کو نہیں دہرائےگا۔

رہائی کے بعد ہیرو عالم نے یوٹیوب پر ایک نیا گانا جاری کیا ہے جس میں اس نے خود کو جیل میں قید کے دوران سزائے موت کا انتظار کرتے دکھایا ہے۔

متعلقہ تحاریر