بیلنسیاگا نے 4لاکھ روپے کا”کچرے کا تھیلا“ متعارف کرادیا

عالمی فیشن برانڈ”بیلنسیاگا “نے دنیا کا مہنگاترین کچرے کا تھیلا متعارف کرادیا جس کی قیمت 1790ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپے میں 4لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کچرے کا یہ مہنگا ترین تھیلا دراصل خواتین کا ہینڈ بیگ ہے جسے”ٹریش پاؤچ  “ کانام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ کنگنا رناوت نے خواتین کو ولنز سے نمٹنے کا گرُ بتادیا

ٹیگور اور نذرالاسلام کو گانے والا بنگالی گلوکار ہیرو عالم گرفتار کیوں ہوا؟

 اس بیگ کو  بیلنسیاگا کی کری ایٹو ڈائریکٹر  ڈیمنا گواسالیا نے ڈیزائن کیا ہے اور پہلی مرتبہ اس کی نمائش رواں سال  موسم سرما کی نمائش کے موقع پر کی گئی تھی۔

بچھڑے کی کھال سے تیار کردہ اس بیگ پر ایک چمکدار مادے کی تہہ چڑھائی گئی جو دیکھنے میں اسے کچرے کے تھیلے جیسا بناتی ہے۔یہ بیگ  سفید اور سرخ ہینڈلز کے ساتھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن  سیاہ،سفید، نیلا اور پیلا رنگ شامل ہے۔

 بیگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈیمنا نے  بتایا کہ میں دنیا کا سب سے مہنگا ٹریش بیگ بنانے کا موقع نہیں گنوا سکتی تھی کیونکہ فیشن اسکینڈل کس کو نہیں پسند ؟

اس سال مارچ میں یہ ڈیزائن ایک ڈرامائی شو میں سامنے آیا تھا جہاں ماڈلز انڈور برفانی طوفان کے درمیان تھیلوں کے ساتھ چل رہی تھیں – جس کا مقصد یوکرینی پناہ گزینوں کی حالت زار کو اجاگر کرنا اور روسی حملے کے دوران ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین  اس قدر مہنگا بیگ متعارف کرانے پر عالمی فیشن برانڈ کو شدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔  ایک صارف نے لکھا کہ بیلنسیاگا کے پاس 1790ڈالر کا کچرے کا تھیلا  برائے فروخت ہے،   مجھے لگتا ہے کہ ڈیزائنر فیشن ایک ناقص سماجی تجربہ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ  کچرے کا تھیلا نماپرس،بیلنسیاگا ان بوجھ کر کم درجہ کی انتہائی مہنگے اشیا فروخت کرتا ہے۔ امیر متوسط ​​طبقے سے الگ دکھنے کے لیے ان اشیا  کو خریدتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر