سیتا کے کردار کیلیے 12کروڑمانگے تھےیا نہیں؟کرینہ کپور نے حقیقت بتادی

بالی ووڈ ادکارہ کرینہ کپور ان دنوں عامر خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران اداکارہ نے ایک انٹرویو میں خود پرعائد کردہ ایک الزام کی وضاحت کردی۔

بھارتی میڈیازوم ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹریو میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے سیتا کے کردار کے لیے 12 کروڑ روپے ادائیگی کے مطالبے کی افواہ سے متعلق کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور کو ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ پر تنقید مہنگی پڑگئی

اداکارہ کنگنا رناوت نے خواتین کو ولنز سے نمٹنے کا گرُ بتادیا

اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں گزشتہ سال افواہ پھیلائی گئی تھی کہ انہوں نے فلم”سیتا: دی ان کارنیشن “ کے مرکزی کردار سیتا کیلیے 12 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ سال یہ افواہ سامنے آنےکے بعد اداکارہ ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کی زینت بنی تھیں ۔

کرینہ کپور سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ  کرینہ کپور نے زیادہ وقت طلب ہونے کے باعث بڑے بجٹ کی اس فلم کیلیے 12 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ان افواہوں کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا جس کے بعد بہت سے اداکار ان کی حمایت میں سامنےآگئے تھے،اس تنازع نتیجےمیں ہندی فلموں میں مرد اور خواتین اداکاروں کی تنخواہ میں مساوات قائم کرنے سے متعلق بحث بھی چھڑ گئی تھی۔

ٹیلی وژن  چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ درحقیقت انہیں کبھی سیتا کے کردار کی پیشکش ہی نہیں کی گئی ۔افواہوں کا جواب نہ دینے سے متعلق سوال پر ادکارہ نے کہا کہ جب انہیں فلم کام کرنے کاموقع ہی نہیں ملا تو انہوں اس حوالے کچھ نہ کہنے کو ہی مناسب سمجھا۔

ادکارہ یہ سمجھنے سے عاری ہیں کہ جب اس فلم کیلیے منتخب ہی نہیں ہوئیں تو پھر انہیں خبروں کی زینت کیوں بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ وہ اس سب کو بنی بنائی کہانیاں سمجھتی  ہیں لیکن اس کا مطلب کسی کی تذلیل کرنا نہیں  ہے کیونکہ وہ ان کہانیوں سے بھی لطف انداز ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ روزانہ انسٹاگرام پر مختلف خبریں سرچ ہوتے ہوئے دیکھتی ہیں لیکن وہ لاعلم ہیں  کہ ان  خبروں کی ابتداکہاں سے ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر