ٹین فرانس نے ایمی ایوارڈز میں محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ لباس پہنا

پاکستانی فیشن ڈیزائنر  محسن نوید رانجھا کا ایک اور اعزاز،عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر ٹین فرانس نے ایمی ایوارڈز میں محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ لباس پہنا۔

ٹین فرانس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی فیشن سے متاثرہ سوٹ کی تیاری پر محسن نوید رانجھا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی سارہ علی خا ن کیساتھ تصاویر وائرل

کانز میں” جوائے لینڈ “کی کاسٹ نے کس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے؟

ٹین فرانس کی نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی سیریز کیور آئی  نے ایمی ایوارڈز میں مسلسل پانچویں مرتبہ غیرمعمولی ریئلٹی شو کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ٹین فرانس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیور آئی کی پوری کاسٹ اور نیٹ فلکس کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by T A N . F R A N C E (@tanfrance)

ٹین فرانس پاکستانی نژاد برطانوی امریکی  فیشن ڈیزائنر،ٹیلی وژن پرسنالٹی  اور مصنف ہیں۔ٹین فرانس کا اصل نام تنویر وسیم صفدر ہے اور وہ مغربی ٹیلی وژن پر آنے والے دنیا کے پہلے ہم جنس پرست مسلمان مرد ہیں۔ٹین فرانس کسی بڑے ٹیلی وژن شو میں آنے والے پہلے جنوبی ایشیائی مردوں میں سے ایک ہیں۔

وہ نیٹ فلکس کی سیریز کیور آئی میں بطور ماہر فیشن شرکت کرتے ہیں  جبکہ   ویب سیریز ڈریسنگ فنی اور نیکسٹ ان فیشن کے شریک میزبان ہیں۔ ٹین فرانس  کی یادداشت پر مبنی کتاب” نیچرلی ٹین“ جون 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر