نادیہ خان کی قومی ٹیلی وژن پر بیٹھ کر ذومعنی گفتگو کرنے کی پرانی وڈیو وائرل
مارننگ شو کی میزبان نے ای کامرس جیسے سنجیدہ موضوع پر گفتگو کیلیے ایکسٹریم کامرس کے بانی سنی علی کو مدعو کیا اور اوٹ پٹانگ سوالات کرتی رہیں،گزشتہ سال نشر ہونے والے پروگرام کی وڈیو پر سوشل میڈیا کی شدید تنقید

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی قومی ٹیلی وژن کے مارننگ شو میں بیٹھ کر پاکستان میں ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون (ایف بی اے) کی تربیت کا آغاز کرنے والے ایکسٹریم کامرس کے سی ای او سنی علی کا تمسخر اڑانے اور ذومعنی گفتگو کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ پروگرام فروری 2020 میں پی ٹی وی ہوم پر نشر ہوا تھا تاہم اس کی وڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے شاہ کے راستے جدا ہو گئے
مریم نفیس کو 2 نیک دل بچوں کیلیےمسیحا کی تلاش
نادیہ خان نے ای کامرس جیسے سنجیدہ موضوع پر گفتگو کیلیے پاکستان میں ایمازون ایف بی اے کی تعلیم دینے والے پہلے اساتذہ میں شامل سنی علی کو پروگرام میں مدعوکیا اور ان کے ساتھ مضحکہ خیز گفتگو اور اوٹ پٹانگ سوالات کرتی رہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔
سنی علی نے نادیہ خان کو اپنے ٹریننگ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے طلبہ ایمازون کو اپنی خدمات فروخت کرتے ہیں اور ان کا ایک طالبعلم اپنی پروڈکٹ فروخت کرکے ماہانہ ڈھائی ڈالر کماتا ہے، یہ بات سن کر نادیہ خان کو جھٹکا لگا اور انہوں نے تمسخر اڑانے کے انداز میں پوچھا کہ کیا وہ ہاتھی بیچتا ہے۔
سنی علی نے بتایا کہ وہ پروڈکٹ کے بارے میں یہاں نہیں بتاسکتے ، وہ ایک بیلٹ ہے،جس پر نادیہ خان نے پھر تمسخر اڑاتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی گندی چیز ہے؟میزبان نادیہ خان پوری گفتگو میں اسی بیلٹ کا ذومعنی انداز میں حوالہ دیتی رہیں اور سنی علی کو کوئی ڈھنگ کی بات کرنے نہیں دی۔









