پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ نیٹ فلکس کے شو میں جلوہ گر ہونگے

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ کو معروف امریکی اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس نے اپنے ایک شو میں کاسٹ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوہ ماڈلنگ سے ہٹ کر نیٹ فلکس شو کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔تاہم اس نیٹ فلکس شو کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ مووی کا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری

کیا آر آر آر کے ڈائریکٹر ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

البا باجوہ نیٹ فلکس جیسے باوقار اور بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرجگہ پانے والے پہلی پاکستانی ماڈل ہیں ۔دوسری جانب پاکستانی ماڈل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

البا باجوہ کا کہنا ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھے نیٹ فلکس شو میں کام کرنے کی خبروں کا جواب دینے کے لیے میسج کیا ہے کیونکہ یہ بات کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن میں نے نیٹ فلکس شو کے بارے میں جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ میری کامیابی میرا واحد جواب ہے۔واضح رہے کہ البا باجوہ کئی بین الاقوامی مشہور برانڈز کے لیے بطور سفیر کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر