وزیراعظم ‘ارطغرل’ کے بعد ‘یونس ایمرے’ کے فین

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو 'یونس ایمرے' دیکھنے کی تجویز دے دی۔ کیا اس مرتبہ بھی وزیراعظم کا تجویز کیا گیا ڈرامہ عوام میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ پائے گا؟

پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی پذیرائی کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے عوام کو ایک اورترک ڈرامہ تجویز کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کےلیے تجویز ہے کہ وہ ڈرامہ سیریز ‘یونس ایمرے’ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

جس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ‘یونس ایمرے’ بھی وزیراعظم کی خواہش پر نشر کیا جارہا ہے۔ اس بارے میں فیصل جاوید نے 4 مئی کو ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

وزیراعظم کی طرف سے ایک اور ڈرامے کی تجویزآنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹرولنگ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مارویل اسٹوڈیوز کا چیڈوک بوسمین کو خراج عقیدت

مذکورہ ڈرامہ 13ویں صدی کے ترک صوفی شاعریونس ایمرے کی زندگی پرمبنی ہے۔ یونس ایمرے سلطنت عثمانیہ سے 200 سال قبل پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اقوام عالم کے درمیان اتحاد کو یقینی بنانے کی بھرپورکوشش کی۔ صوفی شاعر نے اپنی تمام ترزندگی خدا کی راہ میں وقف کردی تھی۔

ترک ڈرامہ یونس ایمرے پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جس کا نام ‘راہ عشق’ رکھا گیا ہے۔ بھلے شاہ کے کلام پر مبنی ڈرامے

کا او ایس ٹی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹائٹل سانگ کو پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو بھی وزیراعظم کی خواہش پر ہی دکھایا جارہا ہے۔ ڈرامے کا پہلا سیزن نشر ہوتے ہی پاکستانی عوام میں بےحد مقبول ہوگیا تھا۔ ان دنوں اس ڈرامے کا دوسرا سیزن دکھایا جارہا ہے۔

ارطغرل غازی

سوال یہ ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کو عوام میں جس قدر پذیرائی ملی تھی کیا یونس ایمرے کے بھی حصہ میں آئے گی؟ یا یہ ڈرامہ کامیابی میں ارطغرل کا ریکارڈ توڑ سکےگا؟

یہ بھی پڑھیے

کیا فیروز خان نے بھی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی؟

متعلقہ تحاریر