ارجیت سنگھ نے ممبئی میں پسوڑی گاکر کنسرٹ لوٹ لیا

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ تاحال کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت”پسوڑی “ کے سحر میں مبتلا ہیں۔ ممبئی میں اپنے حالیہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ نے اس گانے کو گایا ہے جس  کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے اس گانے کو علی سیٹھی اور  شائے گل نے گایا  تھا اور پچھلے 9 ماہ کے دوران اسے یوٹیوب پر 44کروڑ 90 لاکھ مرتبہ دیکھا اور سناجاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پسوڑی نے علی سیٹھی کو ٹائم کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ دلوادی

علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی ہارورڈ میں بھی گونج، طلبہ جھوم اٹھے

ممبئی میں اپنے حالیہ لائیو کنسرٹ میں  بھارتی گلوکار اور نغمہ نگار ارجیت سنگھ نےپسوڑی گایا تھاشرکا اس گانے کے بول اورموسیقی پرجھوم اٹھے۔ ارجیت  کی لائیو پرفارمنس کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے  اور تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aayushman Sinha (@aayushmansinha)

یہ ویڈیو ایک صارف آیوشمان سنہا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔انہوں نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ارجیت سنگھ کے پاس ممکنہ طور پر کامیاب گانوں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی پسندیدہ اور سراہی جانے والی موسیقی کو گاتے ہیں، انہوں نے پسوڑی کو ایک نئے اندازمیں پیش کیا ہے۔

 ۔ صارف دل کے اموجی والے جذباتی کیپشن کے ساتھ  پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی ، شائی گل اور موسیقار ذوالفقار جبار خان کو بھی ٹیگ کیا، جنہیں زلفی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ایک روز قبل شیئر کیے جانے کے بعد سے  اس ویڈیو کو 3.3 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ علی سیٹھی اور شائے گل کے اس گانے کو برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں غیرمعمولی مقبولیت ملی ہے۔علی زیدی نے اس گانے کو ہارورڈ یونیورسٹی سمیت کئی بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیا ہے جبکہ امریکا کے ٹائم میگزین نے اس گانے کی وجہ سے علی سیٹھی کو 2022 کی 100بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر