مریم نفیس کو ملک سے باہر پاکستانیوں کس عادت نے حیران کردیا؟

اداکارہ پاکستانیوں سے اپنے ملک میں بھی یہ عادت اپنانے کی اپیل کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس کو ملک سے باہر پاکستانیوں کی ایک عادت نے حیران پریشان کردیا۔

اداکارہ پاکستانیوں سے اپنے ملک میں بھی یہ عادت اپنانے کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں اقلیتوں کی کوئی آواز نہیں، عشنا شاہ ہندو خاتون کے بہیمانہ قتل پر افسردہ

میری موت کی خبر آپ کی سیاسی موت ہوسکتی ہے، فردوس جمال کا افواہ سازوں کو پیغام

اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” حیرت کی بات ہے کہ پاکستانی بیرون ملک ہر اصول کو کیسے مانتے ہیں،تھوڑا پاکستان میں بھی پلیز؟“۔

ادکارہ کی پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ” یہ سب قانون کی حکمرانی اور سزا کے خوف سے ہوتا ہے، قانونی شکنی پر سزا ملے گی جو پاکستان میں نہیں ملتی۔ پہلے تو پکڑے نہیں جائیں گے اور پکڑے گئے تو 200 روپے لے دے کر بات ختم“۔

ایک صارف  نے لکھا کہ نہیں، وہ قانون کی پیروی کیوں کریں؟  قانون ہے نہیں، جو ہے بھی تو اس پر عمل نہیں کیا جاتا کہ عزت نہیں ہوتی یہاں، باہر جا کر پھر سارے قانون کو فالو کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے باہر پکڑے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔ جب عام لوگ بیرون ملک جاتے ہیں ان میں ذیادہ شعور پیدا ہوتا ہے۔

ایک صارف  نے دلچسپ واقعہ لکھا کہ”جب میں پہلی دفع باہر سے پاکستان گیا تو ایک ریڈ سگنل پر بائیک روکی میرے پیچھے میرا ماموں بیٹھا تھا کہنے لگا بیٹا میں نے اپنی 30 سال کی زندگی میں یہ سگنل کبھی گرین ہوتے ہوئے نہیں دیکھا آج ہو جائے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا میں پھر اللہ کا نام لیا اور دائیں بائیں دیکھتا ہوا شائع ہوگیا“۔

متعلقہ تحاریر