عبدالحنان کا ”ارادے“امریکی وزیرخارجہ کے پسندیدہ گانوں میں جگہ بنانے میں کامیاب

موسیقی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے۔ ہر کوئی اچھی تھاپ، مہارت سے بجنے والے ساز، اور زبردست آواز کی تعریف کر سکتا ہے، انٹونی بلنکن

پاکستانی نژاد امریکی گلوکار عبدالحنان اور رووالیو کے مارچ 2022 میں جاری ہونے والے گیت”ارادے“کی مقبولیت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہور ہا ہے۔

گانے کی بین الاقوامی پذیرائی کا یہ عالم ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اس گانے کو اپنی اسپاٹی فائی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صحیفہ جبار خٹک نے ڈھائی سال سے ڈرامہ نہ کرنے کی وجہ بتادی

عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل

 امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پر اپنی اسپاٹیفائی کی ایک فہرست   شیئر کی ہے  جس میں 2022 کے ان کے پسندیدہ ترین گانے شامل تھے۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی  کہ وہ  دوسروں کو یہ گانے سننے کی سفارش کیوں کررہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے لکھا کہ”موسیقی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے۔ ہر کوئی اچھی تھاپ، مہارت سے بجنے والے ساز، اور زبردست آواز کی تعریف کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں آتا، تو اس سال دنیا بھر سے میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں“۔

امریکی وزیرخارجہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں جگہ پانے والے بہت سے گیتوں میں معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور پریتم کا کیسریا بھی شامل ہے ۔

متعلقہ تحاریر