بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی، اداکار فیروز خان کا ہار ماننے سے انکار

ہفتے کو سماعت کے موقع بچے بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، میں ہار ماننے کیلیے نہیں بنایا گیا، اداکار

شادی کی ناکامی کے بعد بچوں کی  تحویل کی قانونی جنگ  میں بھی ناکام رہنے والے اداکار فیروزخان نے ہار ماننے سے انکار کردیا ہے۔

  ہفتے کو بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نہیں ہوسکی ۔

یہ بھی پڑھیے

نئے سال کا جشن اوروں پر حرام،خودپر حلال؟فیروز خان کو منافقت پرتنقید کاسامنا

کراچی کی عدالت نے اداکار فیروز خان کے بچوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

 اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس کی ہفتے  کو سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی تاہم  بچےعلالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

 علیزے کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ  بچے بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور بچوں کی بیماری کے بارے میں فیروز خان کو گزشتہ روز آگاہ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب، فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ اداکار بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔وکلاء کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کو 11 جنوری تک ملتوی کردیا۔

اداکارفیروز خان نے حالیہ پیش رفت کے بعد ہار ماننے سےا نکار کردیا ہے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں ہار ماننے کیلیے نہیں بنایا گیا  ہوں“۔پرستاروں کی بڑی تعداد نے اداکار تبصروں کے ذریعے اداکار کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے بیٹے کو 5 روز کیلئے فیروز کی تحویل میں دینے کے بجائے صبح 10 سے شام 5 بجے تک ملاقات کا وقت مقرر کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر