اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو گٹر کیوں کہہ دیا؟

اداکارہ کے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے  کی گئی شر انگیزی ان کے غصے کی وجہ بنی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل  میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور پرستاروں سمیت سوشل میڈیاصارفین سے رابطہ بھی برقرار رکھتی ہیں۔

تاہم سینئراداکارہ نے معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو گٹر قرار دیدیا ہے۔اداکارہ کے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے  کی گئی شر انگیزی ان کے غصے کی وجہ بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جب ملک جل رہا ہو اور چور راج کریں تو لوگ زندہ کیسے رہ سکتے ہیں، دیپک پروانی

بالی ووڈ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھار ت کا دشمن دکھانابالکل غلط ہے، صنم سعید

اداکارہ  بشریٰ انصاری نے اپنے  انسٹاگرام پر اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹوئٹ کا عکس شیئر کیا جس میں تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے نازیبا گفتگو کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ  ”میں کبھی ٹوئٹ نہیں کرتی، دو سال میں بمشکل ایک بار، مجھے ان بیانات سے نفرت ہے اور یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، براہ مہربانی اسے بند کریں“۔

اداکارہ کی پوسٹ دیکھ کر کئی صارفین حیران رہ گئے تاہم کیپشن پڑھنے پر ان کی حیرانی  ختم ہوگئی۔ایک صارف نے لکھاکہ”  ہائے ہائے  آپا، میں تو پڑھ کر ان فالو کرنے والی تھی،شکر ہے کہ نیچے تفصیلات پڑھ لیں کہ یہ آپ نہیں ہیں“۔

ادکارہ کی پوسٹ پر کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے جن کا اداکارہ نے برابری سے جواب دیا۔ ایک ناقد کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھاکہ”کاش آپ کی آنکھیں ہوتیں تو آپ پڑھ لیتے کہ یہ میرے نام پر بنا ہوا جعلی اکاؤنٹ ہے،میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے“۔

متعلقہ تحاریر