پاک فوج عوام کی حمایت سے آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس اعلامیہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، کہا گیا کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کی حمایت سے آئینی ذمہ داریاں پوری طرح سے نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کور کمانڈرز کانفرنس 31 جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
تربت میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 3 دہشت گرد
سیکورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملکی اور علاقائی صورتحال اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، کہا گیا کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق عسکری قیادت عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمیان کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ سیکورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ (خفیہ اطلاعات پر مبنی) آپریشنز کررہی ہے ، سب ملکر مقررہ اہداف کے حصول کے لیے منظم کاوشیں کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکومت کی منظوری سے انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے تمام اہداف کو یقینی بنایا جائےگا، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔