ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان زبردست فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیے 

کبل میں سی ٹی ڈی کی عمارت میں پراسرار دھماکے، مقامی افراد کا دہشتگردی پر اصرار

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 3 دہشت گرد

ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے اور 4 دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی وقاص علی شاہ (عمر 26 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ) اور سپاہی باسط علی (عمر 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ پشاور) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، اور اس کے لیے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر