حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

علاج معالجے سے پہلے سے قاصر عوام پر شہباز شریف حکومت نے مہنگائی کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

جمعہ کے روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق حکومت نے زندگی بچانے والی ادویات سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

مشکل معاشی حالات کاتوڑ، ری انجینئرنگ اور ریورس انجینئرنگ ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

کرونا 2 کروڑ زندگیاں نگلنے کےبعد عالمی ہنگامی حالت کا باعث نہیں رہا، ڈبلیو ایچ او

رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ حکومتی اتھارٹی نے دیگر ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ تحاریر