لاہور دا پاوا اختر لاوا پر شیر کا دھاوا

اختر لاوا جب جب شیر کےسامنےاپنا پاوا دکھاتے ہیں جنگل کے بادشاہ غصے  میں آجاتے ہیں۔ اختر لوا پر شیر کے حالیہ  حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنے مخصوص مزاحیہ انداز اور   نعرے’  لاہور دا پاوا اختر لاوا‘  سے راتوں  سوشل میڈیا  اسٹار بننے والے اختر لاوا  کی ادائیں جنگل کے بادشاہ کو ایک نہیں بھائیں۔

اختر لاوا جب جب شیر کےسامنےاپنا پاوا دکھاتے ہیں بادشاہ سرکار غصے  میں آجاتے ہیں۔اختر لوا پر شیر کے حالیہ  حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر   وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ میں قورمے کی توہین نے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو متحد کردیا

بھارت میں 3 سال کا بچہ ماں کیخلاف انوکھی شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

لاہور کے رہائشی  اخترلاوا گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر خرم ریاض سے ملنے ان کے گھر گئے تو شیر نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا لیکن جونہی اختر لاوا نے اپنا مخصوص نعرہ لگایا شعر نے ان پر حملہ کردیا۔

وڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ اخترلاوا شیر کے سامنے کہتے ہیں کہ شیر وی سانوں پیار کردا اے، اسی شیراں دے پتر آں(ہم شیر کے بیٹے ہیں)، ساڈا ایکشن وی لکھنو دے نواب ورگا اے(ہماراانداز بھی لکھنو کے نواب جیسا ہے)،  اس کے بعداختر لاوااپنا مشہور مکالمہ بولتے ہیں لاہور دا پاوااخترلاوا جس پر شیر غصے میں آجاتا ہے اور ان  پر حملہ کردیتا ہے۔  تاہم میزبان ٹک ٹاکر خرم ریا انہیں بچالیتے ہیں۔

اخترلاوا پر شیر کا یہ پہلا دھاوا نہیں ہے،اسے قبل بھی ایسے ہی ایک وڈیو کے دوران شیر کواختر لاواکاانداز پسند نہیں آیا تھا اور ان پر حملہ آور ہوگیا تھا۔اختر لاوا کا اندازاور نعرہ اس قدر مشہور ہوا ہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ہرطرف وہ ہی چھائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر