پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی معرکوں کی تاریخ پر ایک نظر
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 7 میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میں پاکستان نے فتح حاصل کر رکھی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ہائی وولٹیج میچ کل پاکستان اور انڈیا کے ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین اس مرتبہ ماضی کے اعدادوشمار کے برعکس قومی ٹیم سے اچھے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
اگر ہم پاکستان اور انڈیا کے ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اب تک ٹی 20 میچز پر ایک نظر ڈالیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 8 مقابلے میں ہوچکے ہیں جن میں سے 7 میں انڈیا نے فتح حاصل کی ہے جبکہ ایک مرتبہ کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 ستمبر 2007 کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلا گیا جس میں کامیابی نے بھارت کے قدم چومے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
یوئیفا چیمپیئنز لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ تین گولز سے فتحیاب
بھارتی میڈیا نے ‘حیدر علی’ کو پاکستان کا روہت شرما قرار دےدیا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پاکستان نے بھارت کے خلاف واحد فتح بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012 میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس دورے پر پاکستان نے انڈیا کے خلاف دو ٹی 20 میچز کھیلے تھے دوسرے میچ میں انڈیا نے 11 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں اس میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے چت کیا تھا۔
اسی طرح 2014 میں بنگلادیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان اور انڈیا ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 131 رنز کا ٹارگٹ انڈیا کو دیا جسے انڈیا نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر 2016 میں ایشیا کپ میں ڈھاکہ کے مقام پر مدمقابل آئیں ، اس میچ میں بھی پاکستانی ٹیم نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 85 رنز اسکور کیے جسے انڈین ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان اور انڈین ٹیموں کا آمنا سامنا کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں ہوا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔