امریکا کو پاکستان نے فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون عہدیدار

پینٹاگون کے سینئر عہدیدار نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے

اس سے قبل دفتر خارجہ نے پینٹاگون امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق معاہدہ ہونے والا ہے جس کی توسیع کردی جائے گی۔

پینٹاگون کے سینئر عہدیدار نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور دونوں فریقین  اس کو مزید جاری رکھنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس پر مثبت اندز میں گفتگو  جاری ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی انڈر سیکریٹری دفاع برائے پالیسی کولِن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے یہ معلومات ’افغانستان، جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطوں میں سلامتی‘ سے متعلق کھلی/بند سماعت کے دوران شیئر کی۔

وہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جیک ریڈ کے سوال کا جواب دے رہے تھے کہ جنہوں نے انڈر سیکریٹری سے پینل کو پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اس کے تعاون سے متعلق معاہدے پر اپ ڈیٹ کرنے کا کہا۔

صدر جو بائیڈن افغانستان کی صورتحال کے ذمہ دار  ہیں ؟

یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی

سینیٹر نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا کہ جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان، دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ پر حملے کے لیے طالبان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔کولن کاہل نے کھلی سماعت میں بتایا کہ ’پاکستان کا ایک چیلنجنگ اداکار ہے، لیکن وہ افغان سرزمین کو نہ صرف اپنے بلکہ دیگر ممالک کے خلاف بھی دہشت گرد، بیرونی حملوں کے لیے محفوظ ٹھکانے کے طور نہیں دیکھنا چاہتا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان نے ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور ہم یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق معاہدہ ہونے والا ہے جس کے تحت واشنگٹن، اسلام آباد کی فضائی حدود استعمال کر سکے گا۔ اس ضمن میں دفتر خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین ایسا ’کوئی معاہدہ نہیں‘ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر