اسٹیٹ بینک کے چار بینکوں پر کروڑوں کے جرمانے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بینکوں پر 465 ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا، یہ جرمانے مختلف بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے چار بینکس پر کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کردئیے، یہ جرمانے مختلف بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بینکوں پر 465 ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے، نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ سلک بینک پر 13 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مسابقتی کمیشن کا پی ایس ایم اے اور شوگر ملز کو تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
فرانس نے سرچ انجن گوگل پر 22 کروڑ یوروز جرمانہ عائد کردیا
نیشنل بینک اور سلک بینک نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے ان پر بھاری جرمانے لگائے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے دونوں بینکس سے جرم میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
یونائیٹڈ بینک پر 38.55 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریل چائنا بینک پر بھی 13.542 ملین روپے جرمانہ ہوا ہے۔
یونائیٹڈ بینک اور انڈسٹریل چائنا بینک نے کے وائی سی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔