دنیا بھر میں کورونا وائرس اموات 50 لاکھ سے تجاوز کرگئیں
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 28 دنوں کے دوران ایک لاکھ 97 ہزار 116 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ یہ اعداد و شمار جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر نے جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 28 دنوں کے دوران ایک لاکھ 97 ہزار 116 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیے
دو سال بعد بھی کورونا نہیں تھکا، نیا ویرینٹ آگیا
انسداد کورونا ویکسی نیشن: پاکستان نے 10 کروڑ خوراک کا سنگ میل عبور کرلیا
چین کے شہر ووہان میں 2019 میں پہلی بار تشخیص ہونے کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر 246.7 ملین افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔
گزشتہ جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات کی تعداد پچھلے دو ماہ کے دوران اس وقت سب سے زیادہ ہے اور مستقل بڑھ رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ اس کہ وجہ یورپ میں وائرس کے بڑھتے کیسز ہیں۔
ٹیدروس نے کہا کہ یہ یاد دہانی ہے کہ کورونا وائرس وبا ختم ہونے سے کوسوں دور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کے مقابلے میں زیادہ آمدنی والے ممالک میں کورونا ٹیسٹس کی تعداد 80 گنا بڑھی ہے جبکہ 30 گنا ویکسینز مزید لگائی گئی ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا ہوا جہاں کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات دنیا میں سب سے زیادہ رہی۔
امریکا میں 46 ملینک کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45 ہزار 800 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
دوسری طرف مہلک ترین ڈیلٹا ویریئنٹ بھی کیسز کی شرح میں اضافہ کررہا ہے۔
غریب ممالک کو کورونا ویکسینز کی فراہمی میں بھی بڑا واضح فرق ہے، 7 بلین ڈوسز میں سے صرف 3.6 فیصد ڈوسز کم آمدنی والے ممالک میں لگائی گئی ہیں۔









